24 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:30
لیبیا کو قذافی کے بعد امداد کی ضرورت نہیں ہو گی، یورپی یونین
جنگ نیوز -
برسلز/برلن…جنگ نیوز… یورپی یونین نے کہا ہے کہ لیبیا کی قومی عبوری کونسل کو قذافی حکومت کے منجمد کردہ اثاثوں تک رسائی کے بعد انسانی بنیادوں پر بیرونی امداد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کی قومی عبوری کونسل کو قذافی حکومت کے منجمد کردہ اثاثوں تک رسائی کے بعد انسانی بنیادوں پر بیرونی امداد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سے قبل معمر قذافی اور ان کے اہل خانہ کے امریکا اور یورپی یونین میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے تھے، جن کی مالیت کئی بلین ڈالر بنتی ہے۔ دریں اثناء جرمن وزیرخارجہ گیڈو ویسٹر ویلے نے کہا ہے کہ معمر قذافی اپنی شکست تسلیم کر لیں۔ ویسٹرویلے نے کہا کہ جرمنی لیبیا کے استحکام کے لیے مستقبل کی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔