تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37

یورپی یونین اور امریکا کی شام کیخلاف مزید پابندیوں کیلئے کوششیں

جنگ نیوز -
برسلز…جنگ نیوز… یورپی یونین اور امریکا نے شام کے خلاف مزید پابندیوں کی کوششیں شروع کردی ہیں اور اس مقصد کیلئے پابندیوں سے متعلق مسودہ اقوام متحدہ میں عنقریب پیش کیا جائے گا۔ یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے اس نئے مسودے میں صدر بشار الاسد سمیت حکومت میں شامل 22 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ شام کے خفیہ ادارے کے سربراہ کے خلاف بھی پابندیاں سخت کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ان پابندیوں کا مقصد شامی حکومت کی جانب سے ملک میں جمہوریت پسندوں کے خلاف جاری بدترین کریک ڈاوٴن کی روک تھام ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے منقسم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.