24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37
عمران اور کرینہ کی فلم ”اک میں اور اک تو“ کی شوٹنگ جاری
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز… تھری ایڈیٹس میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد کرینہ کپور اب مسٹر پرفیکٹ کے بھانجے عمران خان کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران اور کرینہ کی فلم ”اک میں اور اک تو“ کی شوٹنگ جاری ہے اور مایہ ناز فلمساز کرن جوہر نے پرڈیوس کیا ہے۔ کرن جوہرکے مطابق عمران اور کرینہ ایک دم پرفیکٹ میچ ہے اور ناظرین کو یہ جوڑا بہت پسند آئے گا۔ کہا جا رہاہے کہ فلم کے دوران دونوں کی انڈراسٹینڈنگ بھی کافی بڑھ گئی ہے اور کرینہ عمران کو ایکٹنگ ٹپس بھی دی رہی ہیں۔ صرف یہی نہیں عمران بھی کرینہ کی دی گئی ہدایات پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں۔ اک میں اور اک تو اگلے سال دس فروری کو ریلیز کی جائے گی۔