24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37
جاپان میں ہارر ٹرین متعارف کر وادی گئی
جنگ نیوز -
ٹوکیو…این جی ٹی…بچوں اور بڑوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کیلئے مختلف ہارر فلمیں تیار کی جاتی ہیں لیکن جاپان کے شہر Kyoto میں ایک ایسی ہاررٹرین متعارف کر وائی گئی ہے جو مسافر وں کو خوف میں مبتلا کر دیتی ہے۔اس ٹرین میں مختلف افراد خوفناک اشکال والے ماسک پہن کر بچوں کو ڈراتے ہیں جبکہ ریل کے ڈبوں میں پھیلی نیلی مدہم روشنی اور لٹکی خوفناک اشیاء دہشت میں مزید اضافہ کر تی ہیں۔ والدین بچوں کو تفریح کیلئے خصوصی طور پر اس ہارر ٹرین میں سفر کر واتے ہیں جہاں سہمے، روتے اور چیختے بچوں سے ریل کے ڈبے کا دہشت زدہ ما حول منظر مزید خوفناک ہو جاتاہے۔