24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37
برطانوی خواتین شوہروں سے زیادہ پالتو جانوروں پر توجہ دیتی ہیں، سروے
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانیہ میں خواتین اپنے شوہروں سے زیادہ پالتو جانوروں پر توجہ دیتی ہیں۔ برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق برطانوی خواتین اپنے جیون ساتھی سے زیادہ اپنے پالتو جانوروں پر توجہ دیتی ہیں۔ سروے میں 2000 خواتین کو شامل کیا گیا تھا جنہوں نے گھر میں پالتو کتے رکھے ہوئے تھے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ خواتین اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے آفس کے اوقات کار میں سے بھی وقت نکال لیتی ہیں اور ان کی تفریح کیلئے گھروں میں ریڈیو، ٹی وی وغیرہ کھلا چھوڑ دیتی ہیں تاکہ پالتور جانور لطف اندوز ہوں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 18 فیصد خواتین اپنے شریک حیات سے زیادہ کتوں سے نرم لہجے میں بات کرتی ہیں اور نرمی سے پیش آتی ہیں، 42 فیصد خواتین اپنے بیمار پالتو جانوروں کی تیمار داری میں آفس کے اوقات کار میں سے وقت نکالتی ہیں۔