تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37

لیبیا کے عوام سامراجیوں کو مداخلت کاموقع نہ دیں،ایرانی وزارت خارجہ

جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز…لیبیا کے عوام اپنے ملک میں کل کے سامراجیوں اور آج کے جمہوریت کے دعویداروں کو مداخلت کرنے کا موقع نہ دیں۔ یہ بات لیبیا کی صورتحال کے بارے میں ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان میں لیبیا کے عوام کو کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام نے حالیہ مہینوں میں علاقے میں عوامی تحریک کا ایک اور نمونہ پیش کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ہمیشہ کی طرح آزادی، عدل و انصاف اور انسانی عزت و وقار نیز ترقی کی راہ میں لیبیا کی قوم کو اپنے تجربوں سے فائدہ پہنچانے کے لئے آمادہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.