تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37

روس: اسلحہ کے گودام میں دھماکا، 6 فوجی ہلاک، 12 زخمی

جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز… روس کے جنوبی علاقے آسترا خان کے فوجی کیمپ میں اسلحہ کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹوریٹ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آسترا خان کے علاقے میں شیڈول کے مطابق ایمونیشن تلف کرنے کیلئے کھلے میدان میں لیجایا جا رہا تھا کہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوجی پراسیکیوٹر حکام نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.