24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
ٹائیگرووڈز گالف کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… انٹرنیشنل گالف فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ گالف کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کے لیوک ڈونلڈ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، لی ویسٹ ووڈ دوسرے اور اسٹیو سٹریکر تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگرووڈ تنزلی کا شکار ہو کر 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ انٹرنیشنل گالف فیڈریشن نے گالف کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے لیوک ڈونلڈ کا بدستور پہلی نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ہی لی ویسٹ ووڈ دوسرے امریکہ کی سٹیو سٹریکر تیسرے جرمنی کے مارٹن کیمر چوتھے اور روری میکلوری پانچویں نمبر پر ہے ، امریکا کے نک واتنے ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم امریکاکے بین الاقوامی شہرہ آفاق گالفر اور سابق عالمی نمبر ایک ٹائیگرووڈز کی تنزلی کا سلسلہ جاری، 35 ویں نمبر پر آ گئے۔