24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
دنیا کی سب سے پرانی بینٹلے کار9لاکھ62ہزار 5سو ڈالر میں فروخت
جنگ نیوز -
کیلی فورنیا…این جی ٹی…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دنیا کی سب سے پرانی Bentleyکار ایک عام نیلامی میں فروخت کر دی گئی ہے۔ 1921میں تیار کی گئی یہ گاڑ ی نوے سال پرانی ہے جسے ایک تفریحی مقام Pebble Beachپر ایک عام نیلامی میں رکھا گیاتھا۔90سال پرانی ہو نے کے باوجود حیرت انگیز طور پر اسے ایک نامعلوم خریدار نے 9لاکھ62ہزار 5سو ڈالر میں خر ید لیا ہے۔سفیدرنگت کی باڈی اور پہیوں کی حامل یہ گاڑی پرانی ہو نے کے باوجود اب تک اپنی اصل حالت میں مو جود ہے جسے با آسانی ایک عام کار کی طرح چلا یا بھی جاسکتا ہے