تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

موسم اچھاہونے کے باوجود بجلی کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی!

جنگ نیوز -


لاہور…موسم میں بہتری کے باوجودبجلی کا بحران جاری ہے۔ شارٹ فال ایک مرتبہ پھر چار ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا۔ لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کر پریشان کر رکھا ہے۔پیپکو کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار چھ سو ستتر میگا واٹ ہے جبکہ پیداوار صرف چودہ ہزار چھ سو اٹھارہ میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال چار ہزار 59 میگا واٹ ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپکو کے دعووں کے باوجود کئی علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی بند رہتی ہے۔ شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کوتیل کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی اس سے شارٹ فال بڑھ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.