تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ جننگ فیکٹریوں نے پھٹی کی خریداری شروع کردی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ایف بی آر کی جانب سے کپاس کی تجارت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی معطلی کے بعد جننگ فیکٹریوں نے پھٹی کی خریداری اور اپنے کاروبار کادوبارہ آغاز کردیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر احسان الحق کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے کپاس کی تجارت پر 3.5 فی صد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد جننگ فیکٹریوں کی جانب سے گزشتہ 18 دنوں سے پھٹی کی خریداری اور دیگر کاروبار بندش کا شکار تھا۔ گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس معطل ہونے کے بعد جننگ فیکٹریوں نے جننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کو کپاس کی فروخت بھی شروع کردی ہے۔ احسان الحق نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کپاس کی قیمتیں 6100 اور سندھ میں 5 ہزار 800 روپے کی سطح پر مستحکم ہیں، جبکہ سندھ میں شدید بارشوں سے 4.5 لاکھ بیلز کپاس کو نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.