24 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
کرشمہ کپور” ڈینجرس عشق “میں سپرماڈل بنیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…جنگ نیوز… بالی ووڈاداکارہ کرشمہ کپورفلم ”ڈینجرس عشق“ میں سپرماڈل بنیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی دنیا میں وہ پہلی بار سپرماڈل کارول اداکررہی ہیں، اپنے ڈانس اور خوبصورتی سے شہرت پانے والی کرشمہ کپور ایک بار فلمی دنیا میں اینٹری دے رہی ہیں۔کرشمہ کی واپسی خاصی دھماکے دارہے،پہلے پہل تو فلم ہاؤس فْل ٹو میں آئٹم سونگ کرڈالااور اب تین فلمز بھی سائن کرلیں۔ کرشمہ کپور نے اب تک کئی گلیمرس رول اداکیے ہیں مگرکبھی بھی سپر ماڈل نہ بن پائیں ،لیکن ان کی یہ خواہش ڈینجرس عشق میں کام کرکے پوری ہورہی ہے۔کرشمہ کپور فلم ڈینجرس عشق میں ایک ایسی ماڈل بنیں گی جس کے بوائے فرینڈکاشادی سے کچھ دن پہلے ہی مرڈرہوجاتاہے۔ماڈلنگ کی دنیا میں کیمروں کی فلیش میں چمکتی کرشمہ کپورکا یہ اسٹائل ان کے مداحوں کو پسند ضرورآئے گا۔