تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:27

خودروزگاراسکیم کے تحت 1 ارب کے قرضے دیئے جائینگے،شہبازشریف

جنگ نیوز -


لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو خود روزگار اسکیم کے تحت ایک ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے جس سے ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو اپنے پاوٴں پر کھڑا کرنے کے لئے خود روزگار اسکیم کا منصوبہ بنایا ہے۔ خود روزگار اسکیم کے تحت اسمال انڈسٹریز کارپوریشن اخوت فاوٴنڈیشن کے ذریعے نوجوانوں میں قرضے تقسیم کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس اسکیم میں ہنرمند نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد پچاس ہزار روپے ہو گی اس سلسلے میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں لائحہ عمل پیش کرے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.