تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:27

سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل عام کا از خود نوٹس لے لیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد...سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل عام کاازخودنوٹس لے لیا ہے،چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں2رکنی بنچ26اگست کوسماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ 26اگست کوسپریم کورٹ طلب، علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کوبھی نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ باراورسپریم کورٹ بارکے صدورسے بھی معاونت کے لئے انہیں بھی طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری سے ریکارڈطلب کرلیا ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ تفصیلات،روزانہ کی رپورٹس اورمقدمے کے اندراج کاریکارڈدیاجائے تاکہ پتا چلے کہپچھلے ایک ماہ میں کتنے افرادقتل اورزخمی ہوئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.