تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:38

کے ایس ای میں تیزی،100انڈیکس دس ہزار 941پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی دن کے بعد آج تیزی رہی اور انڈیکس دس ہزار نو سو کی سطح عبور کرگیا بدھ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس گیارہ ہزار46 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ خریداری انرجی اسٹاک میں نظر آئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 99 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار941 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 3 کروڑ 99 لاکھشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام نیشنل بینک کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت دس پیسے کمی کے بعد39 روپے 85 پیسے ہوگئی۔کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 100 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار494 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.