تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:0

پنجاب میں ڈینگی،اسپرے مہم بارشوں کے باعث بے اثر ہو گئی

جنگ نیوز -


لاہور...محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ بارشوں کے بعد جمع ہونے والے پانی پر ڈینگی کا مچھر تیزی سے پرورش پاتا ہے۔ خراب موسم کے باعث اسپرے مہم بھی متاثر ہو رہی ہے۔پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے762کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ جبکہ صرف لاہور میں 681 مریض اسپتالوں میں لائے گئے۔محکمہ صحت کے مطابق اس مرتبہ دو ماہ پہلے ہی ڈینگی کے مریض سامنے آ گئے۔ جون اور جولائی میں اضافی بارشوں نے ڈینگی بخار کی روک تھام کیلئے بنائی گئی حکمت عملی کو نقصان پہنچایا۔بارشوں سے شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کے تالاب اور جوہڑ بن گئے ہیں جن سے مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہوا جو مرض کو پھیلانے کا سبب بنے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق بارش سے اسپرے کی گئی ادویات کا اثر ختم ہو جاتا ہے جس سے مچھر دوبارہ پیدا ہو جاتے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.