تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:49

ٰخیبر پختونخوا ، بجلی کے بقایا جات کیلئے صدر وزیراعظم سے رجوع کا فیصلہ

جنگ نیوز -
پشاور...خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات اور منجمد شدہ رقم میں اضافے کے لئے صدر اور وزیر اعظم سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات صوبائی وزیر خزانہ ہمایوں خان نے پشاور میں جیونیو ز سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ منجمد شدہ 6 ارب روپے میں اضافہ کے لئے وزیر اعظم کی قائم کردہ ٹیکنیکل کمیٹی کاصرف ایک اجلاس ہوا ہے۔ جس میں واپڈ ا نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا لہذا وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی زیرصدار ت وفد عیدالفطر کے بعد صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔وزیر خزانہ کے مطابق 1991 میں اے جی این قاضی فارمولے کے تحت صوبہ کا حصہ چھ ارب روپے مقرر تھا۔ جو اس وقت صوبے کے مجموعی محاصل کا 42 فیصد تھا۔ لیکن اب 2011میں کل محاصل کا صرف 2اعشاریہ اٹھ فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 42فیصد کے حساب سے اس وقت صوبہ کا حصہ سالانہ 38ارب روپے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.