تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:46

کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ آرڈیننس جاری،ٹرینی ڈاکٹر کی تنخواہ50ہزار ہو گی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صدر نے وفاق کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے نئے سروس اسٹرکچر کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس کے تحت پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹر کی ماہانہ تن خواہ 50 ہزار جب کہ میڈیکل افسر کی 60 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔کیریئر اسٹرکچر فار ہیلتھ پرسونل اسکیم آرڈیننس 2011 ء کے تحت ڈاکٹرز سمیت تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کی تن خواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے سروس اسٹرکچر کے مطابق وفاق کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الاوٴنس 20 ہزار سے لے کر 80 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ میڈیکل افسر کی تنخواہ میں سالانہ 6 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ نرس کی ماہانہ تن خواہ چالیس ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ وفاق کے زیر انتظام پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹر کو اس سے پہلے 18سے 22 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی تھی جو 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں وفاق کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور سروس اسٹرکچر میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے صدر آصف زرداری کو سمری بجھوائی گئی تھی جس پر انہوں نے آرڈیننس جاری کیاجو فوری نافذ العمل ہو گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.