تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19

حکم امتناع کی باعث حکومت بھیک نہ مانگے توکیاکرے،فیصل عابدی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ عدالتوں نے173ارب مالیت کے ٹیلی کام کیسزپرحکم امتناع جاری کررکھاہے، حکومت اب بھیک نہ مانگے توکیاکرے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آبادمیں ہونیوالے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں کہی۔ فیصل رضاعابدی نے بتایاکہ پی ٹی سی ایل کے صدر ولید ارشاد 52ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔فیصل رضا عابدی نے اس موقع پر یونیورسل سروس فنڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت بھی پیش کئے۔ کمیٹی نے واجبات ادا نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہوں کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیاہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل کا منافع 29ارب روپے سے کم ہوکر چار ارب روپے رہ گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.