تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19

کراچی:آپریشن ،چودہ گرفتار

آج نیوز - کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف مقامات پر آپریشن کے دوران چودہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوران آپریشن ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ رینجرز نے بدھ کی شب لیاری، اورنگی، ملیر میں آپریشن کا آغاز کیا۔ لیاری میں رینجرز کے داخل ہوتے ہی علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف شاہراہوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلا کردیا۔ رینجرز کی فائرنگ ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے عوام کے شدید احتجاج کے باعث رینجرز نے آپریشن ملتوی کردیا اورنگی ٹاون میں محمد پور اور کٹی پہاڑی پر آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سرجانی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے نزدیک میکاسا سینٹر میں کارروائی کے دوران تین مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سچل رینجرز کے کمانڈنٹ وسیم ایوب نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کارروائی کے دوران چودہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ وسیم ایوب نے کہا کہ رینجرز پر کوئی سیاسی دباوٴ نہیں اور شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔رینجرز آپریشن میں دو ہزار سے زائد جوانوں نے حصہ لیا۔ گرفتار افراد کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.