تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19

امریکی شہری کے اغواکارو ں کے قریب پہنچ چکے ہیں،سی سی پی او لاہور

جنگ نیوز -
لاہور…سی سی پی اولاہور ملک احمد رضا طاہر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی شہری وارن وائن سٹائن کو اغواء کرنیوالے ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں، جلد ہی انہیں گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کروا لیں گے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ امریکی شہری کے اغوا کاروں کے نیٹ ورک میں شامل اہم ملزمان کر گرفتار کر لیاہے۔ وزیر آباد اورفیصل آباد سے گرفتار ہونے والے تین افراد کی نشاندہی پر ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں ،اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا،ملزمان کوموبائل فون ٹریکنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی او نے واضح کیا کہ خفیہ ادارے وارن کے اغواء میں ملوث نہیں اورنہ ہی مغوی کوپاکستان سے باہر لے جایا گیاہے، امریکی تفتیش کار بھی پولیس اور دیگر اداروں کی مدد کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.