تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19

وفاقی حکومت نے کھاد پر 5 ارب روپے کی سبسڈی جاری کردی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے کھاد پر 5 ارب روپے کی سبسڈی جاری کردی ، ربیع میں کھاد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے درآمدی حد 75ہزار ٹن بڑھا دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ نے بتایاکہ خریف کی فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ ٹن درآمد کی جا چکی ہے جبکہ مزید 50 ہزار ٹن در آمدکی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ درآمدی یوریا کی قیمت میں کمی ہورہی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی ذخائر بہتر کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.