24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:19
وی آئی پی مومومنٹ ،کراچی کی مصروف شاہراہوں پر ٹریفک جام
جنگ نیوز -
کراچی…وی آئی پی موومنٹ کے باعث آج دوپہر سے شام تک کراچی کی مصروف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،جس کے باعث شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔شارع فیصل،میٹرو پول ،ایم اے جناح روڈ،پی آئی ڈی سی،فوارہ چوک صدر،آئی آئی چندریگر روڈ ،وزیراعلیٰ ہاوٴس اور گورنرہاوٴس کیاطراف کی تمام سڑکوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔لوگوں نے منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے کیا۔ٹریفک جام کا شکار ہونیوالوں کو بچے،خواتین اور بزرگ شہری بھی شامل تھے جبکہ کئی ایمبولینس بھی روڈ پر پھنسی رہیں۔ذرائع کے مطابق شہر میں بیک وقت کئی وی آئی پیز کی نقل وحرکت اور ان کو دیئے جانیو الے پروٹوکول کے باعث ٹریفک جام ہوا۔ادھر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تین روز بعد صورتحال معمول پر آنے کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل آیا ہے۔