تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:30

سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ کے نئے گانے کی وڈیو منظرِ عام پر

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…سلمان خان کی نئی فلم "باڈی گارڈ" بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے تاہم اس فلم کے بے چینی سے منتظر شائقین آج کل اسکی موسیقی کے دیوانے نظر آرہے ہیں۔سلمان اور کرینہ پر فلمائے گئے باڈی گارڈ کے گانے دیسی بیٹ کی وڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے جسے بیحد مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔فلم دبنگ میں" منی بدنام ہوئی"،ریڈی میں "ڈھنکا چکا" اور" کریکٹر ڈھیلا "کے بعد ایک بار پھر سلمان اپنی نئی فلم کے گانوں کے لیے بھی شائقین کی پسندیدگی سمیٹنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔دیسی بیٹ نامی یہ گانا میکا سنگھ اور امریتا کاک کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی موسیقی ہمیش ریشمیا نے دی ہے۔واضح رہے کہ فلمساز اتل اگنہوتری کی یہ فلم 31اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.