تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:10

متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ شدیدبارشوں اورسیلاب سے متاثرہ جھڈو، ڈگری، کوٹ غلام محمد، میرواہ، مکھن اوردولت پور کے علاقوں کے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شدیدبارشوں اورسیلابی ریلے کے باعث جھڈو، ڈگری، کوٹ غلام محمد، میرواہ، مکھن اوردولت پور کے علاقے زیرآب آچکے ہیں اورلوگ اپنابچاکھچاسامان لیکر کھلے آسمان تلے پڑے ہیں لیکن حکومت وانتظامیہ کی جانب سے ان متاثرین کیلئے تاحال کوئی امدادی کارروائی نہیں کی گئی ہے اورمتاثرین شدیدپریشانیوں میں مبتلاہیں۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ان متاثرین کوہنگامی بنیادوں پر امدادفراہم کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم امریکہ و کینیڈا کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور خصوصاًمہاجروں کو بد ترین ظلم وتشد د کانشانہ بنانے اور انہیں بے دردی و سفاکیت سے قتل کرنے کے واقعات پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا گیااور کراچی میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش اور بھتہ خوروں ، گینگ وار اور سفاک دہشت گردوں کے ظلم و تشدد کا شکار کراچی کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگراں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور عباد رحمان نے خطاب کیا جبکہ سینٹرل آرگنائزرز، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹیز اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں اور گینگ وار دہشت گردایک منظم سازش کے تحت مہاجروں کی نہ صرف نسل کشی کررہے ہیں بلکہ انہیں چن چن کر اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے جو نہ صرف پاکستان کی بقاء وسلامتی پر حملہ کے مترادف ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ اجلا س میں صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،وفاقی وزیر داخلہ اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں مہاجروں اور دیگر شہریوں کے قتل عام کا سنجید گی سے نوٹس لیا جائے اور واقعات میں ملوث گینگ وار ،بھتہ مافیہ اور دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے، شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے اور شہر یوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھو س اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس کے اختتام پر کراچی میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت اور سوگوارن کیلئے صبر جمیل جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں کے لئے جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.