تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:56

پنجاب :ڈینگی ،مریضوں کی تعداد سات سو ستر ہوگئی

آج نیوز - پنجاب میں ڈینگی کے ایک سو دس نئے مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے، مریضوں کی تعداد سات سو ستر ہو گئی۔محمکہ صحت کے مطابق پنجاب میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے ایک سو دس نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے اٹھانوے کا تعلق لاہور جبکہ بارہ پنجاب کے دوسرے شہروں سے ہیں، اس طرح صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سات سو ستر ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کو تلف کرنے کے لئے سپرے کا سلسلہ جاری ہے تاہم شہری خود بھی احتیاط سے کام لیں اور کھلی جگہوں پر سونے سے اجتناب کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.