24 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21
چین کی پاور کمپنی کے چیئرمین کی وفد کے ہمراہ صدرزرداری سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ اوچ اور گدو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائنز کے منصوبے سے متعلق تمام امور جلد نمٹا لیے جائیں تاکہ ستمبر میں ان منصوبوں کے چین کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے جا سکیں۔ چین کی پاور کمپنی ٹی بی ای اے کے چیئرمین یے جیون کی سربراہی میں وفد نے صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر،چیئررمین واپڈا شکیل درانی اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔صدر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم حکومت بھاشا اور بونجی ڈیم کی تعمیر سمیت متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور چینی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔