تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21

اناہزارے کی بھوک ہڑتال،لوک پال بل پر مذاکرات بھی جاری

جنگ نیوز -


نئی دہلی…اناہزارے کو بھوک ہڑتال جاری رکھے9 روز ہوگئے ہیں۔حکام اور ٹیم انا کے درمیان لوک پال بل پر مذاکرات بھی جاری ہیں۔ نئی دلی میں ٹیم انا کی وزیر قانون سلمان خورشید اور دیگر سے ملاقات ہوئی جس میں حکومت کو لوک پال بل کا نیا مسودہ پیش کیا گیا۔ ٹیم انا کا مطالبہ ہے کہ حکومت نچلی سطح کی بیوروکریسی کو بھی کرپشن مخالف بل کے تحت تفتیش کے دائرہ کار میں لائے۔ انا کے ساتھیوں کی جانب سے پیش کیا جائے والا مسودہ وزیر خزانہ پرناب مکھرجی کے حوالے کیا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت بھی لوک پال بل کا نیا مسودہ تیار کررہی ہے جسے کل جماعتی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ کرپشن مخالف بل کے نئے مسودے کے تحت وزیر اعظم کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔بھوک ہڑتال کے نویں روز انا ہزارے نے پھر طبی امداد لینے سے انکار کردیا۔ رام لیلا میدان میں حامیوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے جڑ سے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.