تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:21

حنیف عباسی نے قتل کی دھمکیوں پر رحمان ملک کیخلاف درخواست دیدی

جنگ نیوز -


راولپنڈی…راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر وزیرداخلہ رحمان ملک سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی ہے۔ مسلم لیگ ن کے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف تقریر کی تھی جس کے بعد سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، درخواست میں رحمان ملک کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت داخلہ سجاد حیدر اور ایف آئی اے اہلکار اقبال چیمہ پر قتل کی دھمکیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے ، جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں نامعلوم ٹیلی فون نمبرز سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے پیچھے وزیر داخلہ اور ان کے ساتھی ملوث ہیں ،اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تووہی ذمہ دارہوں گے ،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے رپورٹ درج کر لی،وزارت داخلہ کے ترجمان نے حنیف عباسی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ یا ان کے عملہ میں سے کسی نے کبھی کوئی دھمکی نہیں دی ، وزیر داخلہ نے اپنے وکیل کو ہدایت کر دی ہے کہ حنیف عباسی کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بجھوایا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.