تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5

نوابشاہ :قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق،14 زخمی

جنگ نیوز -
نوابشاہ ... نوابشاہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ کے قریب قومی شاہراہ پر کریم آباد کے مقام پر مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراگئی۔حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قاضی احمد اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.