تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:41

وزیر اعلیٰ پنجاب دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

اے آر وائی - کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔اس دوران وہ تاجروں ،وکلااور صحافیوں سے خطاب کریں گے ۔ میاں شہباز شریف کراچی میں امن عامہ کی مخدوش صورت حال پر تاجر کمیونٹی کے سیمینار سے خطاب کریں گے۔ جبکہ وکلا کا ایک وفد بھی ان سے آج ملاقات کرے گا۔



جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کریں گے۔میاں شہباز شریف کے وفد میں خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ سمیت کئی اہم رہنما شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.