25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5
کوئٹہ : چمن ہاوسنگ اسکیم میں فائرنگ ، دو افراد ہلاک ، چار زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ .... کوئٹہ کی چمن ہاوسنگ اسکیم میں قائم نجی بیکری کے کارخانے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جی او آر کالونی کے مرکزی گیٹ کے سامنے واقع نجی بیکری کے کارخانے میں چھ مزدور روز مرہ کے کام میں مشغول تھے کہ موٹرئیکل پر سوار دو افراد نے کارخانے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یہ تمام مزدور شدید زخمی ہوگئے زخموں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ تین افراد سلیم اور ساجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ چارزخمیوں شاہد ،سجاد،آصف اور منصور میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔