تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کیلئے لاہور سے روانہ ہو گئی

جنگ نیوز -


لاہور ... پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لیے لاہور سے روانہ ہو گئی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ٹیم کے کوچ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان کی وجہ سے ایک ہفتہ کا کیمپ لگایا گیا تھا،تاہم وہ پرامید ہیں کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔وقار یونس نے کہا کہ ٹیم پوری طرح کمیٹڈ ہے اوراْمید ہے دورے کے اچھے رزلٹ آئیں گے۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ جہاں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت پڑے گی وہ ہمارے کام آئیں گے۔کرکٹر شعیب ملک کے حوالے سے ہونے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی واپسی سے وہ پرامید ہیں کہ وہ اچھا پرفارم کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.