25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:43
کراچی میں سحری سے بارش جاری، موسم خوشگوار ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت سے ہلکی پھلکی رم جھم جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ شاہراہ فیصل ، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال ، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں صبح سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارش سے سڑک پر پھسلن ہوگئی ، جس سے موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تاہم ابھی تک کسی حادثے کی اطلاع نہیں ملی۔