25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:32
کوہستان: آبی ریلے نے تباہی مچا دی، 16 لاشیں نکال لی گئیں
آج نیوز - ضلع کوہستان کی تحصیل کندیا میں آبی ریلے نے تباہی مچادی، سولہ افراد کی لاشیں مل گئیں،متعدد لاپتہ ہیں۔ کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے گبریال میں آبی ریلے نے تباہی مچادی۔ درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے، سولہ لاشیں نکال لی گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آبی ریلے نے علاقے میں شدید تباہی مچائی۔ جس کے باعث سیکڑوں مکان ڈوب گئے اور کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے سولہ افرد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ کوہستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔ جس کے باعث انتظامیہ نے مدد کے لئے ہیلی کاپٹرز طلب کرلئے ہیں۔