تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:43

کوہستان :سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہہ گئے،16لاشیں نکال لی گئیں

جنگ نیوز -


مانسہرہ…کوہستان میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔ ندی نالوں میں طغیانی آنے سے سیلابی ریلے میں بہہ کر 16 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوہستان کی تحصیل کندیا کی یونین کونسل گبریال کے ندی نالوں میں بارش کے باعث شدید طغیانی آنے سے کئی مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ 25 سے زائد لاپتہ ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ افراد میں سے 16 کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ جس مقام پر لاشیں موجود ہیں وہاں پہنچنے کے لئے زمینی راستہ موجود نہیں ہے۔ صورتحال کے باعث انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کے لئے حکومت سے ہیلے کاپٹر سروس طلب کی ہے لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ یاد رہے گذشتہ سال بھی سیلاب سے اس علاقے میں شدید تباہی ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.