تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:54

سرفراز شاہ قتل کیس،فیصلے پر اپیل کی درخواست سماعت کیلئے منظور

جنگ نیوز -


کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس کے انسداد دہشت گردی کے عدالتی فیصلے پر اپیل کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔ عدالت نے پرسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں سرفراز شاہ قتل کیس میں سزا پانے والے 6 رینجرز اہلکاروں اور افسر خان نے اپیل دائر کی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز اہلکار شاہد ظفر کو سزائے موت جبکہ دیگر 6 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سناء تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.