تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:54

کراچی ازخودنوٹس،ایم کیو ایم کا فریق بننے کیلئے رجسٹرار سے رابطہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے لیڈرز نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کرکے کراچی حالات کے ازخود نوٹس کیس میں فریق مقدمہ بننے سمیت مختلف آپشنز پربات چیت کی فاروق ستار اور حیدرعباس رضوی آج سپریم کورٹ آئے اور رجسٹرار آفس میں کچھ دیر موجود رہے ، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں فاروق ستار نے کہا کہ ان کی جماعت کراچی حالات کے ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کو معاونت دینا چاہتی ہے ، اس حوالے سیفریق مقدمہ بننے سمیت مختلف آپشن زیر غور ہیں ، فاروق ستار نے کہا کہ کراچی ملک کی ترقی کا انجن اور معیشت کی شہہ رگ ہے، یہ شہر معاشی اور سیاسی تناظر میں بھی پورے ملک کے لئے اہم ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.