تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30

سعودی عرب :رمضان المبارک کے دوران 554 قیدیوں کی رہائی

جنگ نیوز -
جدہ…جنگ نیوز… سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے موقع پر 554 قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے قیدیوں کیلئے معافی کے اعلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ اب تک اسیر اور جیزان کے علاقے میں 554 قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.