25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30
جوہری پلانٹس کے حفاطتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منموہن سنگھ
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کی جوہری تنصیبات عالمی معیار کی ہیں اور جوہری پاور پلانٹس کے بہترین سیفٹی اسٹینڈرڈز کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ لوک سبھا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اپنے خطاب میں منموہن سنگھ نے کہا کہ اگرچہ ملک میں جوہری تنصیبات کی سیفٹی پر عوام کو سخت تشویش ہے۔ تاہم میں یقین دہانی کراتا ہوں کہ ان کی توسیع کے دوران جوہری سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں سونامی کے نتیجہ میں حالیہ جوہری المیہ کے بعد تمام جوہری اداروں کے حکم دیا گیا کہ وہ جوہری تنصیبات کی حفاظت کے مسئلہ پر ازسر نو غور کریں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں جوہری تنصیبات پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔