تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30

اسلام آباد میں لیبیا کے سفارتخانے کا جھنڈا تبدیل کر دیا گیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…لیبیا میں معمرقذافی کے مخالف باغیوں کی طرف سے عوامی انقلاب کے بعد اسلام آباد میں لیبیا کے سفارت خانے میں بھی جھنڈا تبدیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں قائم لیبیا کے سفارت خانے پر معمرقذافی دور کے سبز رنگ والے پرچم کو ہٹا دیا گیا ہے ، وہاں اب چاند ستارے کے ساتھ سرخ ، سیاہ اور سبز رنگ والا پرچم لہرا رہا ہے ، سفارت خانے کی جانب سے اس تبدیلی کے بارے میں باضابطہ طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم لیبیا کے سفیرنے جیونیوز کو بتایا کہ قومی پرچم کی تبدیلی کا فیصلہ پانچ روز قبل سفارت خانہ اسٹاف کے اتفاق رائے سے کیا گیا کیونکہ اقوام متحدہ نے بھی لیبیا میں حالات کی تبدیلی کی حمایت کررکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ طرابلس میں جو بھی حکومت ہوگی ، اس کے ماتحت ہی کام کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.