25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:30
اجے دیوگن نے فلم ”تیز“ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت کے اداکار اجے دیوگن نے رنبیر کپور کے ساتھ دوستی نبھاتے ہوئے اپنی فلم ”تیز“ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن کی فلم تیز اور رنبیر کپور کی فلم راک سٹار ایک ساتھ گیارہ نومبر کو ریلیز کی جانی تھیں جس پر اجے دیوگن نے رنیر کپور کے ساتھ دوستی نبھاتے ہوئے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ دونوں اسٹارز کی فلمیں بیک وقت ریلیز ہوں۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن اور رنبیر کپور کے درمیان فلم راج نیتی میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد دوسی عروج پر پہنچی۔