تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:41

جنوبی کوریا اور ازبکستان کے مابین 7 معاہدوں پر دستخط

جنگ نیوز -
تاشقند…جنگ نیوز… جنوبی کوریا اور ازبکستان نے تجارت، معیشت اورسرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعاون کے 7 معاہدوں پر دستخط کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کے سرکاری دورہ کے موقع پر جنوبی کورین صدر لی میونگ باک نے اپنے ازبک ہم منصب سے ملاقات کی۔ دورہ کے پہلے روز دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کے 7 معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، تکنیک کے میدان میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کے معاہدے شامل ہیں۔ جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے خطہ کی موجودہ صورتحال، کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے، دو طرفہ تعلقات اوردیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.