تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:41

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

جنگ نیوز -


کولمبو…جنگ نیوز…سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلر شمندا ارنگا اور آل راؤنڈر سیکوئیگ پراسانا کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، تھسرا پریرا اور رنگنا ہراتھ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل دلہارا فرنانڈو، فرویز معروف اور دنیش چندی مال کو بھی نظرانداز کردیا گیا جبکہ دورہ انگلینڈ کے دوران انجرڈ تلکارتنے دلشان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل ہونے والے اوپنر لاہیرو تھریمانے بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 4 ستمبر سے شروع ہوگی۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں تلکارتنے دلشان (کپتان)، تھرنگا پراناویتانا، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردنے، تھلان سمراویرا، پرساناجے وردنے (وکٹ کیپر)، اینجلومیتھیوز، سورج رندیو، سرنگا لکمل، چناکا ویلگیدرا، دھمیکا پرساد، شمندا ارنگا، لاہیروتھریمانے، سیکوجے پراسانا اور اجنتھا مینڈس شامل ہیں۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 31 اگست سے گال میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.