تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:41

جنوبی یمن میں فضائی حملے ، القاعدہ کے 6عسکریت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
عدن…جنگ نیوز… جنوبی یمن میں یمنی فورسز کے فضائی حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 6عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یمن کے صوبہ ابیان کے مقام الارکب جہاں عسکریت پسند بڑا منظم نیٹ ورک رکھتے ہیں، پر فضائی چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 6 عسکریت پسند مار ڈالے گئے۔ الارکب پہاڑی و ساحلی علاقہ ہے جہاں اسلامی عسکریت پسندوں کا غلبہ ہے ۔ میڈیکل ذرائع نے بھی مذکورہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.