تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:41

کراچی کا کمزور ہونا ملک کا کمزور ہونا ہے، شہباز شریف

جنگ نیوز -


کراچی…وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں شہریوں کا قتل عام بند ہونا چاہیے، قتل عام روکنے کے لیے سندھ کی قوتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، کراچی کا کمزور ہونا ملک کا کمزور ہونا ہے، امن کے لئے جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مسلم لیگ ن کے وکلاء رہنما فہیم ریاض اور سلیم بھٹی اور زاہد رفیق بٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اوراپنے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔فہیم ریاض صدیقی ایڈوکیٹ اور سلیم بھٹی ایڈوکیٹ کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے حالات پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے ،یہاں قتل عام بند ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں امن کے لئے ہم جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کا قیام اور مجرمو ں پر گرفت ڈالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہ نما زاہد رفیق بٹ مرحوم کے صآحبزادے کیپٹن نسیم بٹ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ زاہد رفیق بٹ مسلم لیگ کا اثاثہ تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کراچی کے حالا ت پر سندھ کی تمام قوتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات کا مقصد انہیں پنجاب بلانا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا مسئلہ نمبرون ہے اس کا کمزور ہونا ملک کا کمزور ہونا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جرنیلوں، ججوں اور سیاستدانوں سمیت جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں ڈر کے اپنا سرمایہ باہر لے جانے کی ضرورت نہیں ورنہ پاکستان کو کون بچائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.