تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:41

بھارت کیخلاف پاکستان فٹ بال ٹیم کی تیاریاں بار بار متاثر

جنگ نیوز -


لاہور…انگلینڈ میں بھارت کے خلاف سیریز کے لیئے پاکستان فٹ بال ٹیم تیاریاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کبھی بارش کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے تو کبھی لوڈ شیڈنگ کھلاڑیوں کو ٹریننگ سے روک دیتی ہے۔ مون سون کے موسم میں پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم اکثربارش کے پانی سے بھر جاتا ہے۔ ایسے میں پاکستان فٹ بال ٹیم پریکٹس سے محروم ہو جاتی ہے اورجب گراونڈ خشک ہونے پرانتظامیہ فٹ بال ٹیم کو فلڈلائٹس میں ٹریننگ کی اجازت دیتی ہے تو لوڈشیڈنگ آڑے آجاتی ہے۔ بدھ کی رات ابھی کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز کی تھیں اور باقاعدہ کھیل کا آغاز کرنے ہی لگے تھے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پنجاب اسٹیڈیم کے ٹاور بند ہو گئے اورکھلاڑی کیمروں کی لائٹس میں رننگ کرنے لگے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ رمضان کے باجود بھر پور ٹریننگ کے لیئے گراونڈ میں آتے ہیں لیکن یہاں آکر بے بسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ ٹیم انتظامیہ مانتی ہے کہ موجودہ صورت حال میں کھلاڑیوں کو بھرپورپریکٹس میں رکھنا مشکل کام ہے لیکن کھلاڑیوں کے جوش وجزبے میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی اور انگلینڈ میں بھارت کے خلاف سیریز میں اچھے کھیل کے لیئے پرعزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.