تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:41

سردار محمد یعقوب خان نے آزاد کشمیر کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جنگ نیوز -
مظفر آباد…جنگ نیوز…آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر سردار محمد یعقوب خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جمعرات کی صبح مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی کے ہال میں پیپلز پارٹی کے سردار محمد یعقوب خان نے آزاد کشمیر کے مجموعی طورپر 22 ویں اور 8 ویں منتخب صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ آزاد کشمیر کے چیف جسٹس محمد اعظم خان نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، وزیراعلیٰ گلگت۔بلتستان سید مہدی شاہ، سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین حیدر کابینہ کے اراکین اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر، سردار عتیق احمد سمیت پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ سردار محمد یعقوب خان کو پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.