25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53
متحد عرب امارات کی امریکا سے جدید میزائل دفاعی نظام خریدیگا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… متحدہ عرب امارات نے امریکا سے جدید میزائل نظام خریدنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی میزائل دفاعی پروگرام کے نائب سربراہ لوک ہیڈ مارٹن نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات وہ پہلا ہوگا جو جدید میزائل دفاعی نظام تھاڈ کا خریدار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اس سلسلے میں سات ارب ڈالرزکی بولی میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ تھاڈ میزائل دفاعی نظام ایران کے ان بلیسٹک میزائل کیخلاف تیار کیا گیا جو مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیلی فوجی اڈوں سے فائر کئے جاسکتے ہیں۔