تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:53

ایمی وائن کی موت منشیات کے استعمال سے نہیں ہوئی، رپورٹ

جنگ نیوز -


لندن…جنگ نیوز…برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاوٴس کی موت منشیات استعمال کرنے کے باعث نہیں ہوئی ہے۔ یہ انکشاف کیمیکل ایگزامنر کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ ایمی کی موت کے وقت ان کے معدے میں کسی زہریلے مواد کی نشاندہی نہیں ہوئی اور نہ ہی ایمی نے خواب آور ادویات استعمال کی تھیں تاہم ان کے معدے اور دوسرے اجزاء میں کثرت شراب نوشی کے اجزاء ضرور ملے ہیں لیکن یہ بات حتمی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ انکی موت شراب نوشی سے ہوئی ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.